پنجاب انتخابات: پی ٹی آئی کے بڑے بڑے نام الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے

Apr 17, 2023 | 23:09:PM
پنجاب انتخابات: پی ٹی آئی کے بڑے بڑے نام الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی کی پنجاب کی ٹکٹوں کے حوالے سے حیران کن فیصلے سامنے آگئے، بڑے بڑے نام پنجاب انتخابات کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے۔

 پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور حماد اظہر کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔ ڈاکٹر مراد راس، شبیر گجر اور ظہیر عباس کھوکھر بھی ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب کی 80 فیصد نشستوں کے ٹکٹ فائنل کر لیے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کل ٹکٹوں کا حتمی اعلان متوقع ہے۔

 واضح رہے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ 19 اپریل ہے۔