وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی شہید کانسٹیبل کی نمازجنازہ میں شرکت

Apr 17, 2023 | 00:51:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس جوانے کی نماز جنازہ میں شرکت ، اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال کی یقنی دہانی کرا دی ۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد عرفان علاقہ چوکی شیر شاہ میں 07 اپریل کو نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا اور جناح ہسپتال میں زیر علاج رہا  جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا،  شہید کی نمازہ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اد اکی گئی جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،سینئر پولیس افسران نے شہیدکے ورثا سے ملاقات کی ، نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل محمد عرفان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے ورثا کو دلاسہ دیا کہ اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کرائی ۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا
سید  محسن رضا نقوی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔