سوا سال سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا،جہانگیرترین

Apr 17, 2021 | 10:00:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ سوا سال سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا ،پتہ  نہیں میرے خلاف ایساکچھ کون کررہاہے؟لیکن پتہ چل جائے گا۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین  کا کہنا تھا کہ پہلے کاشت کار تھا ، پھر بزنس مین بنا اس کے بعد سیاستدان بنا۔ایف آئی آرز میں فرضی کہانی بنائی گئی،8 سے 10 سال پرانے معاملات کی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔تینوں ایف آئی آرز میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی ذکر نہیں۔یں انکم ٹیکس دیتاہوں ،مالی معاملات میں شفاف ہوں۔ٹرانزیکشن کامعاملہ اٹھاکر میری نیک نامی پردھبہ لگایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   جہانگیر ترین کو عدالت سے تیسری مرتبہ ریلیف مل گیا