جہانگیر ترین اور بیٹے کو عدالت سے تیسری مرتبہ ریلیف مل گیا

Apr 17, 2021 | 09:31:AM
جہانگیر ترین اور بیٹے کو عدالت سے تیسری مرتبہ ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جہانگیر ترین اور بیٹے کو عدالت سے تیسری مرتبہ ریلیف مل گیا۔ بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما    جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چینی اسکینڈل کیس میں عبوری ضمانت کا وقت ختم ہونے پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما  جہانگیرترین پیشی کیلئے لاہور جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔ جہانگیر ترین کے ہمراہ راجہ ریاض اور 26 ایم پی اے  بھی تھے۔ بنکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دونوں نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ وکیل جہانگیر ترین نے عدالت کو بتایا کہ 14 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو ایف آئی اے نوٹس ارسال کرتی ہے، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے ڈیرہ فارمز سمیت تمام کاروبار کا ریکارڈ مانگ لیا۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک دن کے نوٹس پر تمام چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، امن و امان کی صورتحال کے باعث سب چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، 19 اپریل کو ایف آئی اے میں پیش ہونگے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:  راجا ریاض کی وزیراعظم  کو آخری وارننگ