پہلی مرتبہ دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا‘ عظمیٰ بخاری

Apr 24, 2024 | 23:20:PM
پہلی مرتبہ دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا‘ عظمیٰ بخاری
کیپشن: عظمیٰ بخاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا،یہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی اور ویژن کا ثبوت ہے،یہ کوئی عجوبہ نہیں بلکہ متحرک اور فعال وزیراعلی کی گڈ گورننس کا عملی مظاہرہ ہے۔
 اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار سستی روٹی اور سستا آٹا مل رہا ہے،عام آدمی کی ضرورت روٹی ہے اسکو پورا کرنا مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،مریم نواز کمزور طبقات کی محرومیاں ختم کرنے آئی ہیں،مریم نواز کا کام بول رہا اس لیے مخالفین ان سے خوفزدہ ہیں،عوام سے کیا ہر وعدہ پورا ہوگا پنجاب میں صرف خدمت،ریلیف اور آسانیاں پیدا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ان سے کارکردگی میں مقابلہ کریں،غریب کا پیٹ تقریروں اور بھڑکیں مارنے سے نہیں روٹی سے بھرتا ہے،ہماری وزیراعلی کو غریب کی روٹی،آٹے اور سبزیوں کی فکر ہے،غریب کا چولہا چلے گا فلاحی ریاست بنیں گے اگر غریب کا چولہا بند تو ہم ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نیک نیتی اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کررہی ہیں اس لیے اللہ ان کو کامیابیاں دے ر ہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا لوکل ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالوں کو مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان