شنگھائی:صد زرداری کی مفاہمت کی تین یاد داشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت

Sep 16, 2025 | 22:46:PM
 شنگھائی:صد زرداری کی مفاہمت کی تین یاد داشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی کے حوالے سے مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت۔

‎تفسیلات کے مطابق ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے،خاتون اول بی بی آصفہ، چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔پہلا ایم او یو کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خوراک کے تحفظ میں اضافہ کا ہے،دوسرا ایم او یو شینونگ کالج، کسانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کے لئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور  تیسرا ایم او یو ٹائر ری سائیکلنگ پروجیکٹ، ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دینا ہے ۔اس موقع پر صدر زرداری کا کہناتھا کہ یہ ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔

 

مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں سندھ کے وزراء شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ اور پاکستان کے چین میں سفیر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اینڈی پائی کرافٹ کیخلاف تحقیقات مکمل،بھارتی عہدیداروں کیساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے