اینڈی پائی کرافٹ کیخلاف تحقیقات مکمل،بھارتی عہدیداروں کیساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے
ایشیا کپ میں میچ ریفری کا کام سرانجام دینے والے اینڈی پائی کرافٹ کیخلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، میچ ریفری کی بھارتی عہدیداروں کے ساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایشیا کپ میں میچ ریفری کا کام سرانجام دینے والے اینڈی پائی کرافٹ کیخلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، میچ ریفری کی بھارتی عہدیداروں کے ساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق ذرائع میچ ریفری کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر سلمان علی آغا کو منع کیا گیا،سوریا کمار یادیو کو جرمانے سے بچانے کیلئے میچ ریفری نے “آپریشن سندور “ جملہ بولنے پر کارروائی سے گریز کیا، میچ ریفری نے عین ٹاس کے وقت سلمان آغا کو مائیک میوٹ کرکے بات سننے کا کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے سلمان علی آغا کو سوریا کمار یادیو سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا، آئی سی سی قواعد کے مطابق میچ ریفری براہ راست کپتان یا پلیئرز کو ہدایات نہیں کر سکتا۔میچ ریفری صرف ٹیم منیجر کو پیغام دینے کا پابند ہے، سلمان آغا کو 30 سکینڈ پہلے منع کرنا پری پلان تھا۔پاکستان کی طرف سے میچ ریفری کی تبدیلی کی درخواست آئی سی سی کیلئے قبول کرنا بھارتی ایجنڈے کے بے نقاب ہونے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیاکپ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس منسوخ