ایشیاکپ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دبئی میں آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے، ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑی نے آج شام ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم اب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 9 بجے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس پروگرام کے مطابق ہوگی تاہم صورتحال تبدیل ہوئی تو پریکٹس بھی منسوخ ہوسکتی ہے، یاد رہے کہ ایشیاکپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری سے متعلق مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔جس کے بعد پی سی بی چیئرمین محسن نقوی آج اہم مشاورت کرنے جا رہے ہیں ۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا اور اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل