سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وفاق کو کردار ادا کرنا ہوگا: نفیسہ شاہ

Sep 16, 2025 | 01:25:AM
سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وفاق کو کردار ادا کرنا ہوگا: نفیسہ شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کی سینیئر  رہنما  نفیسہ شاہ نے کہا کہ سیلاب نے توقعات سے بڑھ کر تباہی مچائی ہے اور صوبہ اکیلا اس آفت کو سنبھال نہیں سکتا، اس لیے وفاق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

24 نیوز  کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئےنفیسہ شاہ نے  کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں سب کے سامنے ہیں مگر کوئی ان پر توجہ نہیں دے رہا۔ نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کی باتیں بالکل بے معنی اور غیر حقیقی ہیں۔

پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور یہ صورتحال امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب مسلمانوں کے لیے اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونا ایک مجبوری بن چکا ہے، علی گوہر بلوچ نے مزید کہا کہ ہر دوسرے ملک میں امریکہ کے اڈے قائم ہیں جو عالمی سیاست میں امریکی اثرورسوخ کو ظاہر کرتے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں عام آدمی کے لیے سستی روٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مہنگائی کے بوجھ کو کم کیا جا سکے،اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس صوبوں کو این ایف سی  دینے کے بعد کچھ نہیں بچتا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کے 20 ارکان اسمبلی ایک مرتبہ پھر نااہلی کے کٹہرے میں آگئے