اپوزیشن کے 20 ارکان اسمبلی ایک مرتبہ پھر نااہلی کے کٹہرے میں آگئے 

Sep 15, 2025 | 19:29:PM
اپوزیشن کے 20 ارکان اسمبلی ایک مرتبہ پھر نااہلی کے کٹہرے میں آگئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 20 ارکان اسمبلی ایک مرتبہ پھر نااہلی کے کٹہرے میں آگئے۔ 

ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 26 ارکان اسمبلی کے خلاف درخواستیں تو مسترد کردیں لیکن 20 ارکان کے خلاف درخواست بزنس ایڈوائزری کمیٹی آف ایتھکس کو بھیج دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین وغیرہ  کی حراسگی کی درخواست کو ایڈوائزری کمیٹی آف ایتھکس  کو ارسال کردی،راحیلہ خادم حسین نے اپوزیشن کے 20 ارکان کے خلاف ہراسمنٹ ایکٹ 2011 کے تحت  سپیکر پنجاب اسمبلی کو جمع کرائی تھی۔

بزنس ایڈوائزری کمیٹی آف ایتھکس  راحیلہ خادم حسین سمیت دیگر ارکان کی درخواست کی سماعت کرے گی،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی آف ایتھکس طلب کرلیا،ذرائع نے بتایاکہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی آف ایتھکس کا اجلاس کل متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ؛چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف شکایت دائر