12 ربیع الاؤل کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Sep 16, 2023 | 12:53:PM
12 ربیع الاؤل کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  اسلام آباد میں ہوگا۔

ربیع الاوّل کے حوالےسےزونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے، وزارت مذہبی امور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اگر ربیع الاول کا چاند آج نظر آ جاتا ہے تو اس صورت میں 12 ربیع الاول بروز جمعرات 28 ستمبر کو ہو گی، چاند نہ نظر آنے کی صورت میں 12 ربیع الاول 29 ستمبر بروز جمعہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئےایک اور بڑی خوشخبری