یوٹیلیٹی سٹورز کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر

Sep 16, 2022 | 21:17:PM
یوٹیلیٹی سٹورز ،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین ،اچھی خبر
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹورز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز کے ہزاروں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبرآگئی، یوٹیلیٹی سٹورز کے3673 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کارپوریشن کے کنٹریکٹ،ڈیلی ویجرز ملازمین کے مستقل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ،یوٹیلیٹی سٹورز کے3673 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز تیار کرلی گئی، یوٹیلیٹی سٹورزکے3125 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تجاویز یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بورڈ کو بھجوائی جاچکی ہیں ،ملازمین کی مستقلی کی تجاویز پر فیصلہ یوٹیلیٹی سٹورز بورڈ کرے گا۔
واضح رہے کہ کارپوریشن کے ملازمین کی مستقلی کا معاملہ کئی سال سے التوا کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت خیبرپختونخواکو ڈیفالٹ کرنا چاہ رہی ہےاسد قیصر کا الزام