200 کروڑ کا بھتہ خوری کیس۔۔بالی وڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس پھنس گئیں

Sep 16, 2021 | 22:31:PM
200 کروڑ کا بھتہ خوری کیس۔۔بالی وڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس پھنس گئیں
کیپشن: جیکو لین فرنینڈس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی (ای ڈی) نے  بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ایک بار پھر بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ۔

 تفصیلات کے مطابق جیکولین فرنینڈس  کو ایجنسی کے ممبئی  دفتر میں پیش ہونے کا کہا گیا ۔ اس سے قبل بھی  انہیں 31 اگست کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیاتھا جہاں ان سے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔ جیکولین فرنینڈس نے ای ڈی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کا ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن سےمتعلق چونکا دینے والاانکشاف

یاد رہے کہ بھارت میں 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے کیس میں جیکو لین فرنینڈس کے دوست سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں ۔