با لی وڈ فلم میں کون سیتا بنے گی؟حقائق سامنے آگئے

Sep 16, 2021 | 21:03:PM
با لی وڈ فلم میں کون سیتا بنے گی؟حقائق سامنے آگئے
کیپشن: کنگنا رناوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی فلم سیتا میں کون سی ہیروئنز  کو کردار دینے کے لیے پیشکش کی گئی ، سکرین پلے رائٹر منوج منتشر نے حقائق واضح کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منشتر نے فلم کے کردار کے لیے کسی بھی اداکارہ کو پیشکش کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو اس کے لیے کبھی دپیکا پڈوکون کو پیشکش کی گئی  اور نہ ہی کرینہ کپور خان کو اس کے لیے منتخب کرنے کا سوچا گیا تھا۔ منوج منتشر نے واضح کیا کہ اس فلم کے لیے فلم سازوں نے ہمیشہ اسی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس کردار کو کنگنا رناوت کر یں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کا ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن سےمتعلق چونکا دینے والاانکشاف

یا د رہے کہ  فلم  سے متعلق یہ اطلاعات آئی تھیں کہ اس کو پہلے کرینہ کپور خان کرنے والی تھیں تاہم ان کی جانب سے پیشکش ٹھکرائے جانے کے بعد کنگنا رناوت کو سیتا کا کردار دیا جائے گا۔