شاہین آفریدی شاہد آفریدی کی شرٹ پاکر خوشی سے نہال

Sep 16, 2021 | 20:01:PM
شاہین آفریدی شاہد آفریدی کی شرٹ پاکر خوشی سے نہال
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)شاہین آفریدی شاہد آفریدی کی شرٹ پاکر خوشی سے نہال ۔کہا کہ میں شاہد آفریدی کی 10نمبر شرٹ کے ساتھ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت زیادہ فخر محسوس کر ر ہا ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ہمیشہ 10نمبر شرٹ پہن کر میدان میں اترے ۔اب یہ نمبر شاہین آفریدی کو مل گیا ہے جو کہ ان کے ہونے والے داماد بھی ہیں ۔قومی ٹیم کی 10نمبر شرٹ پر پہلے بھی آفریدی ہی لکھا جاتا تھا اور اب بھی آفریدی ہی لکھا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تعریف پہ تعریف ۔۔بابر اعظم نے قو می ٹیم کے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا

 ٹوئٹر پر نئی شرٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ صرف ایک شرٹ سے بہت زیادہ بڑی چیز ہے۔یہ شرٹ پاکستان سے ایمانداری اور بے پناہ محبت کی ترجمان ہے ۔