محتاط زری اور ہم آہنگ اقتصادی پالیسی سے معیشت مالی سال میں مزید مستحکم ہوئی، اسسٹیٹ بینک

Oct 16, 2025 | 21:33:PM
محتاط زری اور ہم آہنگ اقتصادی پالیسی سے معیشت مالی سال میں مزید مستحکم ہوئی، اسسٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25 کی معیشت کیفیت پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی ، جس میں کہا گیا ہےکہ محتاط زری اور ہم آہنگ اقتصادی پالیسی سے معیشت مالی سال میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔ عالمی اجناس کی قیمتوں اور آئی ایم ایف پروگرام بھی معیشت کے لئے معاون رہے۔ خدمات اور صنعتی بحالی سے قومی پیداوار کی نمو بلند رہی۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں متحرک ہونے سے درآمدات بڑھی ہیں۔ عالمی تجارتی بے یقینی اور جیوپولیٹیکل حالات سے برآمدی نمو کو محدود کیا ہے۔ ورکرز ترسیلات سے تجارتی خسارے کی تلافی ہوئی اور جاری کھاتہ فاضل رہا۔  ورکرزترسیلات سے مبادلہ بازار مستحکم رہا اور مرکزی بینک کے رزمبادلہ ذخائر بڑھ گئے۔ مرکزی بینک کے منافع سے حکومت کا مالیاتی خسارہ 9 سالوں میں کم ترین رہا۔ مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 4.5 فیصد ہوئی، حکومت کا بینکوں پر انحصار ہے، نجی شعبے کو قرضوں کا حصول متاثر ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں نے پیداواری سرگرمیوں میں خلل ڈالا ہے۔ ٹیکسوں کی شرح بلند ہے، ٹیکس قوانین پیچیدہ ہیں۔ پائیدارترقی کے لئے ساختی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط پالیسی اقدامات ناگزیر ہیں۔ رواں مالی سال سیلاب سے زرعی نمو متاثر ہوسکتی ہے۔  مالی سال کی نمو ابتدائی اندازوں 3.25 سے 4.25 فیصد کی نچلی سطح پر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جج صاحب نےالقادر کیس سننے سے معذرت کر لی، انصاف کےتقاضے پورے نہیں کر رہے،علیمہ خان