جج صاحب نےالقادر کیس سننے سے معذرت کر لی، انصاف کےتقاضے پورے نہیں کر رہے،علیمہ خان

Oct 16, 2025 | 21:17:PM
جج صاحب نےالقادر کیس سننے سے معذرت کر لی، انصاف کےتقاضے پورے نہیں کر رہے،علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پی ٹی آئی کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نےکہا ہےکہ القادر کیس کینسل کر دیا گیا ہے اور جج صاحب نے  کیس سننے سے معذرت کر لی ہے، ہے، ہائیکورٹ کے جج ڈوگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہےہیں ۔بانی کی ہمشیر نورین نیازی  کا کہنا تھا کہ آج بانی کے پاس کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے مگر انکو اجازتِ نہیں ملی ۔افغانستان ایشو پر بانی نے کل بھی کہا آج بھی کہا کہ ڈکٹیٹرز کے دور میں امن نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق  بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان  اور نورین خان نے آج اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو  کی ۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہا کہ القادر کیس کیلئے صبح ہم ہائیکورٹ گئے ،کورٹ میں معلوم ہوا کہ  جج صاحب کسی لنچ پر چلے گئے ہیں،القادر کیس کینسل کر دیا گیا ہے اور جج صاحب نے  کیس سننے سے معذرت کر لی ہے، ہائیکورٹ کے جج ڈوگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہےہیں ،شاہ رخ ارجمند آج بڑی جلدی میں لگے ،جاتے ہوئے کہا کہ ججمنٹ کیلئے دو تین دن چاہئیں پھر  انتیس تاریخ سامنے آ گئی ،ہم چاہتے ہیں کہ بانی اور اہلیہ کا ضمانت کا کیس سنا جائے اب فوکس ہائیکورٹ پر چلا جائیگا ،بانی نے کہا ہے کہ پٹیشن ڈالیں ۔

تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیر نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آج بانی کے پاس کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے مگر انکو اجازتِ نہیں ملی ،بانی نے وزیر اعلی کو   مبارکباد دی یے اور انکی تعریف کی ہے،یہ کہا کہ انقلاب آئے گا،علی امین کے بارے میں بانی کا کہنا ہے کہ علی امین نے   خوش اسلوبی سے حکومت ٹرانسفر کی ہے،26 نومبر واقعہ  کشمیر اور مریدکے واقعے  کا جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے ،میڈیا کو چاہئیےان واقعات پر   آواز اٹھائیں ،لوگوں کو پتہ چلے کہ ملک میں کتنا ظلم ہو رہا ہے ،بانی نے کہا9مئی کا جوڈیشنل کمیشن نہیں بنا ،لوگوں کو  دس دس سال کی سزا دی گئی ،ڈوگر جج کے پاس آج تاریخ تھی جو دس ماہ کے بعد ملی۔افغانستان ایشو پر بانی نے کل بھی کہا آج بھی کہا کہ ڈکٹیٹرز کے دور میں امن نہیں ہو سکتا، بانی نے کہا جمہوری حکومت ہی امن لا سکتی ہے ،بانی نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والون کے پاس کوئی سلوشن نہیں، بانی نے کہا مجھے پیرول پر نکالیں یہ ہی بانی کی جانب سے تجویز دی  گئی ہے،بانی نے کہا جمعے کے بعد جوڈیشل کمیشن کیلئے احتجاج کریں ،اگر اب جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مشکل ہو جائے گا وہ خود چاہتے ہیں فیصلے عدالتیں کے ذریعے ہوں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:مظاہرین سے آخری منٹ تک مذاکرات کئے،محسن نقوی۔۔شہید انسپکٹر کا کیا قصور اسے 21 گولیاں ماریں،عطا تارڑ