سہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی 

Oct 16, 2025 | 19:17:PM
سہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا تھا،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 2 گھنٹے تک انتظار کے بعد داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو ملاقات نہیں دی گئی اس حوالے سے عدالت جائیں گے،وزیر اعلی کے پی کو پنجاب میں وہ احترام نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق ہیں،ہم ملاقات نہ کرانے پر عدالت سے رجوع کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان نے کہا ہے سہیل آفریدی بلکل آزاد ہے وہ کابینہ بنائیں:سلمان اکرم راجہ