توشہ خانہ ٹو کیس ؛آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا،سینئر سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے حکمنامہ جاری کیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آج ملزمان کے وکیل سلمان صفدر نے حتمی دلائل دیئے، پراسکیوشن کیجانب سے جوابی دلائل کیلئے مناسب وقت مانگا گیا، بشریٰ بی بی کی جانب سے جیل میں سہولیات کے حوالے سے بھی درخواست دائرکی گئی،عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت کی جیل حکام کو دو دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار انتخابات؛عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ میں کس کا پلڑا بھاری؟نتائج سامنے آ گئے