گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Oct 16, 2023 | 01:09:AM
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کیپشن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ماجد جمالی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر داخلہ اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا طیارے حادثے میں بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فلائی جناح کا طیارہ لینڈنگ کے وقت حادثے سے بال بال بچ گیا،طیارہ اسلام آباد سے کراچی آنے پر طوفانی ہواﺅں کی زد میں آگیا،کپتان نے حاضر دماغی سے کام لیکر طیارہ بحفاظت لینڈکرلیا،طیارہ رن وے کو ٹچ کرنے کے بعددوبارہ فضا میں بلند ہوا،طیارے نے گو راﺅنڈ کے بعد دوسری کوشش میں لینڈنگ کی۔


طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنی فیملی کیساتھ سوار تھے،طیارے میں صوبائی وزیر داخلہ، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈابھی سوار تھے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت تمام مسافر محفوظ رہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہناتھا کہ جہاز میں خواتین اور بچے بھی تھے ،تمام مسافروں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا،پائلٹ کے مطابق اللہ نے سب کو نئی زندگی دی ۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی ؟طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی