اداکارہ صبا ءقمر بھی پولیس آفیسر بن گئیں۔۔

Oct 16, 2021 | 18:02:PM
صبا قمر ،پولیس آفیسر
کیپشن: صباقمر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی نامور اداکارہ صبا ءقمر اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ میں پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں پنجاب پولیس کے یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اپنے نئے کردار کے حوالے سے بتایا کہ ان کے نئے پراجیکٹ کا ٹائٹل سیریل کلر ہے جسے معروف ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرامہ مات جیسے پراجیکٹ کرنے بعد وہ رائٹر عمیرہ احمد کو انکار نہیں کرسکتی تھیں۔اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو نئے آنے والے پروجیکٹ میں اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے پہلی جھلک شیئرکی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:آپ میرے پیار میں مبتلاہوسکتے ہیں۔۔۔مہوش حیات کی سیلفی کے سوشل میڈیا پر چرچے