بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو جیت کےلئے 136 رنز کا ہدف دیا،بھارت بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے ہدف دس اعشاریہ دو اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
انیکا دیوی نے 34 گیندوں پر 64 ،دیپیکا ٹی سی نے 45 رنز بنائے،پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے نور فاطمہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔مہرین علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 66 رنز بنائے۔
بشریٰ اشرف نے 44 ،نمرہ رفیق نے 5 ،نور نے 3 ،عشا نے 2 رنز بنائے۔مریم، رشمہ اور حوریہ ملک بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئیں۔
بھارت بلائنڈ ویمنز کی جانب سے پھولا سرین ،انو کماری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان بلائنڈ ویمنز کی چھ کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاک افغان بارڈر آج 34 ویں روز بھی تجارت اور آمدرفت کے لیے بند رہا