پاک افغان بارڈر آج 34 ویں روز بھی تجارت اور آمدرفت کے لیے بند رہا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاک افغان بارڈر آج 34 ویں روز بھی تجارت اور آمدرفت کے لیے بند رہا،بارڈر کو صرف افغان مہاجرین کے لیے کھو لا گیا ۔
پاک افغان باڈر پر افغان مہاجرین کی آمدورفت اور ہولڈنگ کیمپ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چمن اسکاوٹس کے بریگیڈیئر شکیل احمد اور باب دوستی کے لیفٹیننٹ کرنل عامر خٹک نے دورہ کیا ۔
حکام نے کیمپ میں موجود سہولیات کا معائنہ کیا اور مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ عملے کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔
مہاجرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں مہاجرین نے انتظامات پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کی شکایت اقوام متحدہ کو لگائیں گے :لبنان