بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جولائی 2025 کو اپنے گھر پر معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔
جج نے پاکپتن صدر پولیس کو موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرکے 19 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے۔
یہ مقدمہ صدر پولیس سٹیشن میں اس وقت درج کیا گیا تھاجب موسیٰ نے 18 سالہ ملازم علی بہادر پر اجازت کے بغیر کمرے سے چادریں اتارنے پر غصے میں فائرنگ کردی تھی.
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی 27شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا
بعد ازاں پولیس کو کال کی گئی، جس پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، انہیں حراست میں لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا تھا۔