پنجاب کی 27شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر)حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے بعد 27شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا۔
مکہ ،مدینہ ,بابا فرید ، ہنزہ ،رمضان، نون، چنیوٹ، طارق کارپوریشن ،سفینہ، ہنزہ جھنگ، کشمیر، لیہ،تاندلیاں والا،جوہر آباداورسیون سٹارنے کرشنگ شروع کر د ی ہے۔
11 شوگر ملیں رواں ہفتے کے دوران کرشنگ کا آغاز کر یں گی، ڈی سی لیول پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جوہفتہ کی بنیاد پر ملوں کی کرشنگ رپورٹ محکمے کو فراہم کریں گی۔
محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق کرشنگ کے آغاز سے چینی کی قیمتیں مزید مستحکم ہوں گی، محکمہ پوری طرح کرشنگ سیزن کی نگرانی کر رہا ہے، کاشتکاروں کی ادائیگی کے لئے بھی ضلعی لیول پر ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کین کمشنر پنجاب کاکہناہے کہ پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ باقی 14 ملوں کو آج چیک کر کے کارروائی شروع کریں گے۔
کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ آج سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف ایکشن پلان تیار ہے اور کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملز کو 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پرلیوی میں اضافہ، ڈیزل پر کم کردی گئی، تفصیلات جاری
کین کمشنر کے مطابق کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے جبکہ بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت بھی کم ہو گی۔