برطانیہ میں سیاسی پناہ کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے قوانین میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
برطانوی میڈیا کےمطابق مستقل رہائش کیلئےاہلیت کی مدت پانچ برس سے بڑھا کر بیس برس کرنے کا پلان ہے۔
ہوم سیکرٹری شبانہ محمود کل اپنا پلان پارلیمنٹ میں پیش کریں گی،نئےقانون کے تحت عارضی پناہ کی مدت پانچ برس کے بجائے ڈھائی برس ہوگی۔
پناہ گزینوں کی حیثیت کا باقاعدگی سےجائزہ لیاجائےگا اورآبائی ممالک محفوظ قرار پانے پرانہیں واپس بھیج دیاجائےگا۔
برطانوی حکومت کےمطابق غیرقانونی طورپربرطانیہ آنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے رولز میں تبدیلی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد،وزیراعظم استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ خود بتا دیا