نگراں وزیرِ اعظم و وزراء کے کتنے اثاثے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Nov 16, 2023 | 16:38:PM
نگراں وزیرِ اعظم و وزراء کے کتنے اثاثے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔

جاری دستاویز کے مطابق انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین 80 لاکھ روپے کی ہے۔

انوار الحق کاکڑ کے پاکستان چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں، نگراں وزیر اعظم نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 2 بینکوں میں2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں، انہوں نے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے،نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کے اثاثوں کی تفصیلات بھی  سامنے آ گئی  ہیں ۔

دستاویز کے مطابق شمشاد اختر نے کراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ کا گھر ظاہر کیا ہے، انہوں نے کراچی ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ہے،نگراں وزیرِ خزانہ  کو والد سے 2 زمینیں  گفٹ میں بھی ملی ہیں ،انہوں نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں، ان کے پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں۔

شمشاد اختر نے نفع انکم بینک عارف حبیب میں 9 لاکھ 47 ہزار انویسٹ کیے ہیں، انہوں نے ٹی بلز کی مد میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، شمشاد اختر نے ٹی ڈی آر بینک الحبیب میں 2 کروڑ 41 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں۔

نگراں وزیرِ خزانہ کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا ہے، ان کے پاس کیش میں 19 لاکھ 46 ہزار روپے ہیں، شمشاد اختر کے پاس بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار روپے ہیں، انہوں نے فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے ظاہر کی ہے،اس کے علاوہ نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 1 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کا گھر ہے، ان کی بیوی کے پاس اسلام آباد میں 2 گھر 31 لاکھ روپے مالیت کے ہیں۔

دستاویز کے مطابق نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات کے ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ہزار کے شئیرز ہیں، مرتضیٰ سولنگی ساڑھے 12 لاکھ روپے کی گاڑی کے مالک ہیں۔

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے 4 تولے سونے کی قیمت70 ہزار روپے ظاہر کی ہے، ان کی بیوی کے پاس18 لاکھ روپے کیش ہے، مرتضیٰ سولنگی نے 26 لاکھ 93 ہزار روپے کیش ظاہر کیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کے پاس بینک میں 3 لاکھ 19 ہزار اور اہلیہ کے پاس1 لاکھ 57 ہزار روپے ہیں جبکہ انہوں نے گھر کے فرنیچر کی مالیت 10 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔