سکیورٹی فورسز کا  آپریشن، انتہائی اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد جہنم واصل

Nov 16, 2023 | 13:06:PM
سکیورٹی فورسز کا  آپریشن، انتہائی اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)پشاور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ  فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کا اہلکار شہید  ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلیجنس معلومات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا، شہید اہلکار کا نام لانس نائیک محمد اعجاز خان ہے۔

 آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بڈھ بیر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے بھی شامل ہے۔

 شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد کمانڈر سلمان، دہشتگرد عمران اور دہشتگرد حضرت عمر خالد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

 ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  سکول بند کرنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اورخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن سکیورٹی فورسز وطن سےدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔