کراچی :گھر میں گیس سلینڈر دھماکہ، میاں بیوی اور بچے زخمی،ہسپتال منتقل

Nov 16, 2022 | 19:37:PM
 کراچی,گھر , گیس سلینڈر دھماکا، میاں بیوی , بچے زخمی،ہسپتال
کیپشن: گیس سلینڈر دھماکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے علاقے نیا گولیمار میں ایک گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے سے میاں بیوی اور بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نیو گولیمار کی پھول والی گلی کے قریب گھر میں پیش آیا، جہاں کھانا پکانے کے دوران سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے جھلس گئے جنہیں ریسکیو ورکرز نے ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 45 سالہ محمد وسیم، ان کی 35 سالہ اہلیہ امبرین وسیم، 12 سالہ بیٹا سمیع وسیم، 2 بیٹیاں 10 سالہ رباب وسیم اور 7 سالہ ام حبیبہ  شامل ہیں۔
 دوسری جانب ریسکیو اہلکار کا  یہ بھی کہنا ہے کہ سلینڈر کے دھماکے  میں  متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔