ٹرمپ کا 2024 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کااعلان

Nov 16, 2022 | 18:49:PM
ٹرمپ ,2024 , صدارتی الیکشن, حصہ,اعلان
کیپشن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

فلوریڈا  میں اپنی پر رہائش گاہ مار اے لاگو کے بال روم میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی نامزدگی کے ساتھ ہی امریکا کا کم بیک شروع ہوگیا ،آج رات امریکا کے صدر کیلئے اپنی امیدواری کا اعلان کر رہا ہوں،کامیاب ہو کر عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرینگے۔

اگلے الیکشن میں  76 سالہ ٹرمپ کی نامزدگی کیلئے   امریکی فیڈرل الیکشن کمیشن کے پاس کاغذات جمع کرادیئے گئے ،ڈونلڈ  ٹرمپ امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں  ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی میں سے پہلے دعویدار ہیں جنہوں نے باضابطہ طور پر اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے،