ٹی20 رینکنگ؛ بابراعظم کی ایک درجہ ترقی، تیسری پوزیشن پر آگئے

Nov 16, 2022 | 17:51:PM
آئی سی سی، ٹی ٹوئنٹی ، نئی رینکنگ جاری،
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بابراعظم نے 46 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں انکے 778 پوائنٹس ہیں۔
ٹی20 کی بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغان سپنر راشد خان دوسرے اور انگلش سپنر عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، البتہ حارث رؤف 16ویں، شاہین آفریدی 18ویں جبکہ شاداب خان 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئر مین نیب صحافیوں کے جواب دینے سے گریزاں