جج رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Nov 16, 2022 | 10:19:AM
 مدینہ منورہ , اپیل کورٹ ,سعودی میڈیا ,اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایسا شاذو نادر ہی ہوتا ہے کہ کوئی جج رشوت لیتے پکڑا جائے،پاکستان میں تو شاید ایسا نہ ہوتا ہو ۔اب ایک جج رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

یہ واقعہ مدینہ منورہ میں پیش آیا جہاں اپیل کورٹ کے جج  کو لاکھوں ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے،سعودی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ منورہ کی  اپیل کورٹ کے ایک جج کو 5 لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

ضرور پڑھیں : شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی،توشہ خانہ تحائف خریدنے والےعمر فاروق کا تہلکہ خیز بیان 

سعودی حکام کے مطابق رشوت لینے میں ملوث جج نے مقدمے میں حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی، گرفتار جج کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ گرفتار جج کو  4سے 5 سال قید اور 50 ہزار  ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔