شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی،توشہ خانہ تحائف خریدنے والےعمر فاروق کا تہلکہ خیز بیان 

Nov 16, 2022 | 00:08:AM
 شہزاد اکبر, رابطہ، فرح گوگی, رقم کیش,توشہ خانہ ,تحائف,عمر فاروق
کیپشن: عمر فاروق ظہور اور توشہ خانہ کے تحفے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے،عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی ، انگوٹھی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019 میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیئے تھے۔

تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق نے تحائف بھی دکھا دیئے،عمر فاروق  کا کہنا تھا کہ2019 میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا تھا جس کے بعد بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی دفتر آئیں تھیں،فرح  کی ڈیمانڈ پچاس لاکھ ڈالرز تھی لیکن ہم  نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لئے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی،عمر فاروق نے بتایا کہ ان تحفوں کی اصل مالیت ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز تھی ،2019 کے ڈالر ریٹس کے حساب سے یہ رقم  ایک ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔

گراف کی گھڑی تھی جس میں  کعبہ کا ایڈیشن تھا،ہیرے کے کفلنز ،انگوٹھی اور روز گولڈ پین سیٹ بھی تحائف میں شامل،گراف کے تحائف کی مجموعی مالیت 12 ملین ڈالرز تھی۔