آئل ریفائنری میں آتشزدگی۔۔ 6 افراد زخمی

Nov 16, 2021 | 09:47:AM
کراچی آئل ریفائنری میں آتشزدگی
کیپشن: آئل ریفائنری میں آتشزدگی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کے سیکٹر 15 میں مرمت کے دوران آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ آتشزدگی کے باعث دو گاڑیاں بھی جل گئیں، اطلاع پر تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے صدر میں واقع کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔مارکیٹ میں لگنے والی آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں چل سکا۔

سندھ حکومت کی جانب سے آگ کی وجوہات اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لئےکمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ق لیگ کو بڑا جھٹکا۔۔ پی ٹی آئی نے اہم وکٹ گرا دی