آئی جی خود نوٹس لیں، پورا گاؤں جلانے والوں کو سزا دلوائیں، سدرہ چنہ کی اپیل

May 16, 2026 | 21:09:PM
 آئی جی خود نوٹس لیں، پورا گاؤں جلانے والوں کو سزا دلوائیں، سدرہ چنہ کی اپیل
کیپشن: سدرہ چنہ، اپنے شوہر حسن برڑو کے ساتھ سندھ کے آئی جی سے اپیل کر رہی ہیں کہ وہ گوٹھ صدیق آرائیں میں درجنوں گھروں کو جلا کر راکھ کر دینے والوں کے خلاف خود کارروائی کریں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  جیکب آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سندھ  پولیس کے  آئی ئی جی سے اپیل کی ہے کہ ان کی شادی کی سزا دینے کے لئے پورا گاؤں جلا دینے والوں کو سزا دی جائے۔ 

شادی کرنے والی نوجوان خاتون سدرہ نے اپنے شوہر حسن کے ساتھ ریکارڈ کروائے گئے ویڈیو بیان میں کہا، شادی کرنے کا جرم تو ہم نے کیا ہے، اس کی سزا بے گناہوں کو دی گئی اور حسن کے بے گناہ رشتہ داروں کے گھر جلا دیئے گئے۔  سدرہ چنہ نے سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل سے اپیل کی کہ وہ بے گناہوں کے گھر جلائے جانے کے اس ظلم کا نوٹس لیں اور ان کے شوہر حسن کے رشتہ داروں کےگھر جلانے میں ملوث افراد کو  گرفتار کر کے سزا دلوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کی سزا دینے کیلئے پورا گاؤں جلانےوالے ایف آئی آر میں بچ گئے 

سدرہ جنہ اپنے شوہر محمد حسن برڑو کے ساتھ شادی کے بعد سے کسی دوسرے شہر میں روپوش ہیں۔ ان کی شادی کے بعد گاؤں چھوڑ دینے کے باوجود ان کے رشتہ داروں نے ان کے شوہر حسن کے گاؤں گوٹھ محمد صدیق آرائیں میں حملہ کر کے برڑو  قبیلہ کے ایک سو بیس کے لگ بھگ گھر جلا دیئے۔ یہ واقعہ 5 مئی کو پیش آیا، اب تک پولیس نے درجنوں ملزموں میں سے صرف 5 کو گرفتار کیا ہے اور کئی طاقتور  ملزموں کے نام ایف آئی آر میں درج ہی نہیں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی پر مسلح افراد نے پورا گاؤں جلا دیا