گھوٹکی؛جے یو آئی رہنما غلام عباس چاچڑ پیپلز پارٹی شامل 

May 16, 2026 | 21:02:PM
گھوٹکی؛جے یو آئی رہنما غلام عباس چاچڑ پیپلز پارٹی شامل 
کیپشن: گھوٹکی؛جے یو آئی رہنما غلام عباس چاچڑ پیپلز پارٹی شامل 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے رہنما غلام عباس چاچڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ 

غلام عباس چاچڑ نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد جے یو آئی (ف) کو الوداع کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔ 

اس سلسلے میں زرداری ہاؤس کراچی میں اہم سیاسی ملاقات ہوئی جہاں جام اکرام اللہ دھاریجو بھی موجود تھے،جام اکرام اللہ دھاریجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔  

علاوہ ازیں، ملکی سیاسی صورتحال اور سندھ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گھوٹکی کی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سہیل آفریدی نے اپنی صوبائی  کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا