سی ایس ایس امتحان میں بڑے پیمانے پر امیدواروں کی ناکامی کی وجوہات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) سنٹرل سپیرئیر سروسز(سی ایس ایس ) امتحان میں بڑے پیمانے پر امیدواروں کی ناکامی کی وجوہات سامنے آگئیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں،دستاویزات کے مطابق امیدواروں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ انگریزی زبان میں کمزوری قرار دی گئی ہے،امیدوار درست اور غلط معلومات میں فرق کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پبلک پالیسی کی سمجھ بوجھ میں کمی بھی ناکامی کی اہم وجہ قرار دی گئی ہے جبکہ اختیاری مضامین کا غلط انتخاب بھی ناکامی کا بڑا سبب قرار دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، امیدواروں کی فہم، تجزیہ اور مؤثر اظہار خیال میں کمزوری نمایاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حیدرآباد کےتعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والی عورت گرفتار