وزیراعلی مریم نواز شریف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیراعلی مریم نواز شریف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کا باکو ائیر پورٹ پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا ۔
پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف اوران کی اہلیہ،آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تین روزہ دورہ پر آزربائیجان گئی ہیں۔ ان کے ساتھ ایک وفد بھی گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف حکومت آذربائیجان کی خصوصی سرکاری مہمان کی حیثیت سے آزربائیجان گئی ہیں۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کل 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر ائیلہام علیوف سے ملاقات کریں گی۔ وہ باکو'' ورلڈ اربن فورم'' میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ وہ ورلڈ اربن فورم میں پنجاب حکومت کے ''اپنی چھت اپنا گھر'' پروگرام کی تفسیل پیش کریں گی اور اس پروگرام کے عوام کی زندگیوں پر اثرات کا جائزہ پیش کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم
اپنے دورہ کے دوران مریم نواز شریف باکو اولمپک سٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب بھی کریں گی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ساتھ سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری،وزیر ہاؤسنگ بلال یسین،وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی،معاون خصوصی علی ڈار بھی باکو گئے ہیں۔
