انٹرمیڈیٹ امتحانات کا 20 مئی سے آغاز، مرکزی کنٹرول روم قائم

May 16, 2026 | 18:26:PM
انٹرمیڈیٹ امتحانات کا 20 مئی سے آغاز، مرکزی کنٹرول روم قائم
کیپشن: انٹرمیڈیٹ امتحانات کا 20 مئی سے آغاز، مرکزی کنٹرول روم قائم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سوہیرا رانا)ملتان بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آغاز 20 مئی 2026 سے ہوگا، جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

امتحانات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، جہاں سے تمام امتحانی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔

بورڈ حکام نے سوالیہ پرچوں کی بروقت ترسیل یقینی بنانے اور QPM ایپ کے مؤثر استعمال کی ہدایت جاری کردی ہے۔ مانیٹرنگ ایپ برائے سوالیہ پرچہ جات کے ذریعے امتحانات کے مختلف مراحل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق امتحانی مراکز سے متعلق تمام رپورٹس فوری طور پر QPM ایپ پر اپ ڈیٹ کی جائیں گی، جبکہ کنٹرول روم کا عملہ بھی اسی ایپ کے ذریعے صورتحال پر نظر رکھے گا۔

مزید برآں حساس امتحانی مراکز کی نگرانی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی, بورڈ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی حساس مرکز پر کیمرہ بند ہونے کی صورت میں متعلقہ امتحانی عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا