مجرم کو موت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے ،عصمت دری کیس کا فیصلہ

May 16, 2025 | 19:50:PM
مجرم کو موت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے ،عصمت دری کیس کا فیصلہ
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے عصمت دری کیس کا فیصلہ سنادیا۔

مجرم ارشد محمودعرف اچھو کو سزائے موت،5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم  سنا گیا۔

ملزم نے گھر میں داخل ہو کر 22 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔واقعہ کا مقدمہ جولائی 2024 میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،عدالت نے استغاثہ کی شہادتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں:دو روز مسلسل کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا