اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
19 مئی سے شروع ہونے والے آئندہ عدالتی ہفتے میں11 ججز سنگل بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے،دس ججز پانچ ڈویژن بنچز میں کیسز سنیں گے، ٹیکس معاملات کیلئے ایک خصوصی ڈویژن بنچ بھی تشکیل دیا گیا،سینئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی کسی ڈویژن بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دو روز مسلسل کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا
پہلا ڈویژن بنچ قائم مقام چیف جسٹس سردار فراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہو گا ۔دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہو گا ۔تیسرے ڈویژن بنچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس چوتھے ڈویژن بنچ کا حصہ ہوں گے ۔پانچواں ڈویژن بنچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہو گا ۔
ٹیکس کیسز کی سماعت کیلئے خصوصی ڈویژن بنچ جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا ۔خصوصی ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ جمعرات یا چیف جسٹس کی ہدایت پر کسی بھی اور دن دستیاب ہو گا۔ڈویژن بنچز جمعہ کو دستیاب نہیں ہوں گے، سوموار سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری