کانز فلم فیسٹیول کا نائب صدر جنسی تشدد کے الزامات پر معطل

May 16, 2025 | 14:23:PM
کانز فلم فیسٹیول کا نائب صدر جنسی تشدد کے الزامات پر معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)کانز فلم فیسٹیول کے متوازی فلم ایونٹ کے نائب صدر کو جنسی تشدد کے الزام میں معطل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کانز فلم فیسٹیول کے متوازی فلم ایونٹس میں سے ایک "ایسڈ کانز" کے نائب صدر کو جنسی تشدد کے الزام میں عوامی تنقید اورمذمت کے بعد معطل کردیا گیا۔

"ایسڈ کانز"ایونٹ باضابطہ طور پر کانز فلم فیسٹیول کا حصہ نہیں ہے،لیکن اس کا انعقاد بھی کانز فلم فیسٹیول کے ساتھ ہی ہوتا ہے اور اس کے کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کے ساتھ کچھ تنظیمی روابط ہیں۔

اس واقعہ کے بعد فرانس کے فلم بورڈ کے زیراہتمام جنسی حملے کے بارے میں ایک گول میز کانفرنس منعقد کی گئی جس کے دوران ایک خاتون کھڑی ہوئیں اور ایسڈ کانز فلم سیکشن کے ایک ایگزیکٹو پر جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹام کروز کے خطرناک سٹنٹس نے کانزفلم فیسٹیول کے شرکاء کوحیران کردیا

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مرکزی کانز فیسٹیول میں جمعرات کے روز " پام ڈی اور" کے ٹاپ پرائز کے لیے مقابلے میں شامل ایک فلم کے پریمیئر میں ایک فرانسیسی اداکار کو شرکت سے روک دیا گیاتھاجس پر تین سابقہ ساتھی خواتین نے عصمت دری کے الزامات عائد کیے تھے۔

واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کے منتظمین کو ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں کی جانب سے جنسی تشدد پر سخت مؤقف اختیار کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا رہا ہے۔