ٹام کروز کے خطرناک سٹنٹس نے کانزفلم فیسٹیول کے شرکاء کوحیران کردیا

مشن امپاسیبل،دی فائنل ریکننگ کے پریمیئرکے دوران شرکاء کھڑے ہو کرتالیاں بجاتے رہے

May 16, 2025 | 13:24:PM
ٹام کروز کے خطرناک سٹنٹس نے کانزفلم فیسٹیول کے شرکاء کوحیران کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) "مشن امپاسیبل" کی نئی فلم"مشن امپاسیبل،دی فائنل ریکننگ"میں ٹام کروز کے خطرناک سٹنٹس نے کانزفلم فیسٹیول کے شرکاء کوحیران کردیا۔

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم کو کانز فلم فیسٹیول 2025 میں شاندار پریمیئر کے دوران پانچ منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خوب سراہا گیا،فلم کی افتتاحی تقریب میں 40 رکنی آرکسٹرا نے فرنچائز کا مشہور تھیم بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔

فلم میں شامل خطرناک سٹنٹس کودیکھ کر حاضرین 5 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے رہے ،ایک سین میں ٹام کروز نے تین منٹ طویل نائف فائٹ کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔

 اس موقع پرفلم کے ہدایتکار کرسٹوفر مک کواری اورٹام کروز نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا،ٹام کروزنے اس موقع پر کہاکہ  یہ لمحہ میرے خوابوں سے بھی بڑھ کر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یاسرحسین کا"منکی بزنس"کراچی میں کامیابی کے بعد لاہور پہنچ گیا

واضح رہے کہ فلم 23 مئی کو پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے دنیا بھر میں ریلیز ہوگی اوراسے انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔