یاسرحسین کا"منکی بزنس"کراچی میں کامیابی کے بعد لاہور پہنچ گیا

ڈیڑھ گھنٹے کے اس کھیل کو دیکھنے کیلئےسلیبرٹیز کی کہکشاں الحمراء امڈآئی

May 16, 2025 | 12:56:PM
یاسرحسین کا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکاریاسرحسین کاتھیٹرڈرامہ"منکی بزنس"کراچی میں کامیابی کے بعد لاہور پہنچ گیااوروہ الحمراء کے سٹیج پر پیش کیاجارہاہے۔

معروف اداکاریاسرحسین کابطوررائٹر،ڈائریکٹراورایکٹرڈرامہ"منکی بزنس"الحمراء ہال نمبر1 میں پیش کیاجارہاہے جو 20مئی تک جاری رہے گا، ڈیڑھ گھنٹے کے اس کھیل کو دیکھنے کے لیے شائقین کے ساتھ ساتھ سلیبرٹیز کی کہکشاں الحمراء امڈآئی۔

صوبائی وزیراطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بطور مہمان خصوصی ڈرامہ دیکھا،معروف فیشن ڈیزائنرایچ ایس وائی،معروف میزبان تابش ہاشمی ،اداکارومیزبان احمدعلی بٹ،سینئراداکارہ اسماعباس،نوجوان نسل کے پسندیدہ شاعر علی زریون،اسدکیفی،سلمان جاویدکوڈو،معروف آرٹسٹ ذوالفقار علی زلفی،معروف ڈائریکٹرکاشف نثار،سنیل منج،معروف کوریوگرافروہاب شاہ ،معروف اداکارہ عفت عمر،گلوکارعون علی،گلوکاراحمدنواز،نامور گلوکارہ حمیراچناسمیت بہت سی نامور شخصیات نے بھی ڈرامہ دیکھا۔

ڈرامے کے اختتام پر یاسرحسین نے کھیل کوپسندکرنے پراہلیان لاہور کاشکریہ اداکیا،اس موقع پر یاسرحسین نے اپنی ٹیم کاتعارف بھی کروایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی نے ماڈلنگ شروع کردی

"منکی بزنس"کے نمایاں فنکاروں میں یاسرحسین کے علاوہ حفصہ بلوچ،عبداللہ،اسامہ بن عتیق،خضرانصاری، یسرہ،بلال یوسفزئی اورعمرعالم شامل تھے، بیس مئی 2025ء کو الحمراء لاہور میں"منکی بزنس" کاآخری شو ہوگا۔