دوسرے شوہرسے ملاقات اورشادی کیسے ہوئی؟تزئین حسین نےرودادسنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لیجنڈ اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزئین حسین نےاپنے دوسرے شوہرسے ملاقات،محبت اورپھرشادی کے حوالے سے پہلی بارتفصیلات شیئرکردیں۔
تزئین حسین نے دوسری شادی ایک بینکار عامر سیدین سے کی ہے،انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیاہے کہ ان کے دوسرے شوہر نے انہیں یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں دیکھا اور دل ہار بیٹھے تھے،جس کے بعد انہوں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سے تزئین حسین سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی۔
تزئین حسین نے بتایاکہ اس طرح عامر سیدین کی ملاقات ہوئی اور پھر فون پر بھی بات چیت جاری رہی جس کے بعددونوں نے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا اور ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی۔
واضح رہے کہ تزئین حسین کی پہلی شادی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی ہوگئی تھیں جن سے ان کے 3 بچے ہیں جو اب جوان ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ڈاکیومنٹری"ہینگنگ بائے اے وائر" کانز فلم فیسٹیول میں پیش ہوگی
پہلی شادی کے بعد ہی انہوں نے ڈراموں میں کام کرنے کے بجائے بچوں کو وقت دینے کا فیصلہ کرلیاتھا،2020 میں ان کے شوہر دل کے دورے کے باعث چل بسے تھے جس کے بعد تزئین حسین نے 20 سال بعد ڈراموں میں پھر سے کام کرنا شروع کیااور 2023 میں ان کا ڈراما"یونہی" کافی مقبول ہواتھا۔