پاکستانی ڈاکیومنٹری"ہینگنگ بائے اے وائر" کانز فلم فیسٹیول میں پیش ہوگی

May 16, 2025 | 10:44:AM
پاکستانی ڈاکیومنٹری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم"ہینگنگ بائی اے وائر" کانز فلم فیسٹول کاحصہ بن گئی۔

اس خبر کا اعلان خود فلم سازمحمدعلی نقوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔

یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں سکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو لے جانے والی کیبل کارکیبل ٹوٹنے کے باعث زمین سے تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر ہوا میں لٹک گئی تھی,اس ہنگامی صورتِحال کے بعد پاک فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا پاکستان کے حق میں پرانا ویڈیو کلپ وائرل

محمد علی نقوی نے اس فلم کی تیاری میں شامل تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو ایک اجتماعی کاوش قرار دیاہے۔

 فلم کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی پاکستان کی دستاویزی فلم سازی کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔