بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا پاکستان کے حق میں پرانا ویڈیو کلپ وائرل

May 16, 2025 | 01:17:AM
بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا پاکستان کے حق میں پرانا ویڈیو کلپ وائرل
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی پاکستان کے حق میں ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ دہشتگردی کے الزام پر پاکستان کے حق میں بولتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کہتےسنا جاسکتا ہےکہ  پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان کےکنٹرول میں نہیں،لہٰذا کسی واقعے کےفوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب بات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، نہ قرآن اور نہ ہی احادیث میں کسی بےگناہ کو قتل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ کے بعد دونوں ممالک سیز فائر کے بعد حالات نارمل ہیں،دونوں ممالک میں سیزفائر کے بعد سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر شکرگزاری کا پیغام بھی شیئر کیا تھا، جسکو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر رابرٹ بینٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے