وزیر اعظم کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

May 16, 2023 | 12:10:PM
وزیر اعظم کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے طلب کیے گئے آج کے اجلاس میں وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے بلائے گئے اس اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال خاص کر سیکیورٹی معاملات پر غور کیا جائے گا اور موجودہ صورت حال سے ملک کو نکالنے کا جامع پلان بھی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 8 ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ہیں:فواد چوہدری

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پچھلے ہفتے بلایا گیا تھا جس کو بعد میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔