کٹھ پتلی سرکار عادی چوروں کا ٹولا ہے، مولا بخش چانڈیو

May 16, 2021 | 22:03:PM
کٹھ پتلی سرکار عادی چوروں کا ٹولا ہے، مولا بخش چانڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری کر کے حکومت میں آنے والے عمران خان نے عوامی حکومت کا منصوبہ بھی چوری کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی جسے عمران خان اپنی کامیابی قرار دے رہے ہیں ۔جعلساز حکومت پہلے ورلڈ بنک کا پورا مضمون پڑھ لے اس کے بعد اپنے منہ میاں مٹھو بنے۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سپورٹس کے کوٹہ پر آکسفورڈ سے تھرڈ کلاس میں ڈگری لینے والا ذہنی صلاحیتوں سے عاری ہے،یہ صرف جعلسازی ہی کر سکتے ہیں مگر نقل کیلئے بھی عقل چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین لپ سٹک کی جگہ اب کیا استعمال کرینگی؟نئی چیز ایجاد