ڈرامہ سیریل عہد وفا کی معروف اداکارہ نے اپنا پہلا گانا ریلیز کر دیا

May 16, 2021 | 18:59:PM
 ڈرامہ سیریل عہد وفا کی معروف اداکارہ نے اپنا پہلا گانا ریلیز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ڈرامہ سیریل عہد وفا میں دعا نامی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
 تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے عید کے تیسرے دن گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر ”بدنامیاں“ کے عنوان سے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔گانے کی شاعر ی عمران رضا کی جانب سے لکھی گئی ہے جبکہ کمپوزنگ ساحر علی بگا نے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کس سے بچنے کیلئے شادی کرنا پڑی۔۔ راکھی ساونت نے بھید کھول دیا

اس مو قع پر ایک پیغا م میں علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی۔گلو کا ر ساحر علی بگا نے کہا کہ امید ہے کہ عید کے موقع پر مدا ح اس گانے سے محطوظ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مداحوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا ہے، امید ہے کہ یہ گیت بھی پسند آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرا ئیل کی حمایت پر مایا علی اور بھارتی ادا کا رہ کنگنا رنا وت میں کا نٹے کی ٹکر